پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا آخری ون ڈے کل برمنگھم میں کھیلا جائے گا

Published On 12 July,2021 12:11 pm

برمنگھم: (دنیا نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے کل برمنگھم میں کھیلا جائے گا، میزبان انگلش ٹیم نے وائٹ واش پر نظریں جما لیں۔

انگلش سرزمین پر ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل کھیلا جائے گا، پاکستان اور انگلینڈ برمنگھم کے میدان میں سہ پہر پانچ بجے میدان میں اتریں گی، دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کر لیں۔

میزبان کھلاڑیوں نے سیریز جیت لی، گرین شرٹس کو کلین سویپ کرنے کا دعویٰ کر دیا، دوسری جانب قومی کھلاڑیوں نے سیریز کا اختتام جیت پر کرنے کا عزم ظاہر کر دیا۔
 

Advertisement