پاکستان رینجرز سندھ کا بین المدارس یوم دفاع پاکستان ٹی 10 کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

Published On 08 September,2021 11:56 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان رینجرز سندھ نے بین المدارس یوم دفاع پاکستان ٹی10 کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا، ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

رینجرز سندھ کی جانب سے بین المدارس یوم دفاع پاکستان ٹی10 کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، میچ اصغر علی شاہ اسٹیڈ یم نارتھ ناظم آباد میں کیھلا گیا جس میں مخلتف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے 16 مدارس کی ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ ڈی جی رینجرز سندھ تقریب کے مہمان خصوصی تھے اور بزنس کمیونٹی سمیت دیگر اہم شخصیات، علمائے کرام اور سابقہ ٹیسٹ کرکٹرز نے بھی بطور مہمان شرکت کی۔

ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے میں جامعہ اسلامیہ مخزن العلوم بنارس کی ٹیم نے فتح حاصل کی، کرکٹ مقابلے کے اختتام پر ڈی جی رینجرز سندھ سمیت دیگر مہمانوں نے فاتح اور رنر اپ ٹیم کے کھلاڑیوں میں ٹرافی، میڈل اور نقد انعامات بھی تقسیم کیے جبکہ ٹورنامنٹ کے آخر میں ڈی جی رینجرز نے تمام مدارس کی ٹیموں سراہا اور کرکٹ ٹورنامنٹ کے اختتام پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔
 

Advertisement