کراچی:(روزنامہ دنیا) اداکار اور کامیڈین عمر شریف کے بیٹے جواد شریف نے کہا ہے کہ والد دل کی تکلیف میں مبتلا ہیں ، یادداشت بھی اب جواب دینے لگی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عمر شریف کی سوشل میڈیا پر تشویش ناک حالت کی جھوٹی خبروں پر ان کے بیٹے نے تردید کرتے ہوئے کہا ہےکہ کافی عرصے سے والد صاحب دل کی تکلیف کے ساتھ دیگر تکالیف میں مبتلا ہیں جبکہ ان کی یادداشت بھی خراب ہو گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ والد کے علاج کا سلسلہ جاری ہے ، ان کے ٹھیک ہوتے ہی ان کے ساتھ ویڈیو جاری کروں گا۔
جواد عمر نے کہا کہ والد کی صحت کے حوالے سے لوگ سوشل میڈیا پر منفی اور جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں، بس ان کے چاہنے والے ان کی صحت یابی کیلئے دعا کریں۔