کوئٹہ: ڈیری مالکان دودھ دہی کی قیمتوں میں مزید 20 روپے اضافے کیلئے پر تولنے لگے

Published On 08 September,2021 09:03 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں ڈیری مالکان نے دودھ دہی کی قیمتوں میں 20 روپے کا اضافہ کر کے شہریوں پرمہنگائی کا ایک اور بم گرانےکی تیاری کر لی۔

کوئٹہ میں ڈیری فارمرز نے گائے بھینسیں اور چارا مہنگا ہونے کے سبب دودھ دہی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا، آنے والے دنوں میں فی لیٹر دودھ کی قیمت 15 سے 20 روپے اضافہ کر دیا جائے گا، ڈیری فارمرز کا کہنا ہے کہ انہوں نے لائیو اسٹاک سے تھوک کا نیاریٹ 127 روپے لے لیا ہے اب محکمہ انڈسٹیریز اور انتظامیہ نے ریٹ فائنل کرنا ہے۔

کوئٹہ میں یومیہ دودھ کی کھپت تقریبا 6 لاکھ لیٹر ہے جن میں سے ڈیری فارمرز 2 لاکھ سے 3 لاکھ لیٹردسیتاب ہوتا ہے۔ اور باقی ضرورت ملک پاوڈر سے پوری کی جا رہی ہے، دودھ فروش ڈیری سے دودھ لانے کے بعد فی لیٹر 13 روپے منافع لیتے ہیں اور انہیں گلہ ہےکہ جو دودھ ملتا ہے وہ بھی خالص نہیں۔

اب ڈیری فارم سے دودھ فروشوں کو فی لیٹر107 روپے میں مل رہا ہے اور وہ 120روپے میں فی لیٹر دودھ اور دہی 130 روپے کلو فروخت کر رہے ہیں۔
 

Advertisement