لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں 11 روز بعد میٹروبس سروس بحال ہو گئی، بس سروس بحال ہونے پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔
میٹرو بس کا پہیہ چل پڑا، مسافروں نے بھی سکھ کا سانس لیا۔ گجومتہ سے شاہدرہ تک چلنے والی میٹرو بس سروس کو نئی کمپنی ویڈا میزا نے بحال کیا۔ نئی کمپنی کی جانب سے ٹریک پر 60 بسیں چلائی جا رہی ہیں۔ البیراک کمپنی کا میٹرو بس سروس سے 31 اگست کو معاہدہ ختم ہوا تھا۔