لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے سب سے بڑے پراپرٹی پورٹل زمین ڈاٹ کام کے تعاون سے لاہور کے علاقے ڈیفنس میں بہترین رہائشی منصوبے '18 گرین کنڈومینیمز ڈیفنس رایا' کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں زمین ڈاٹ کام کی جانب سے سینئر ڈائریکٹر سیلز لئیق چوہدری، ڈائریکٹرز باسل حفیظ، محمد عثمان، علی ریحان اور سینئر مینجر مارکیٹنگ رضوان کاظمی سمیت دیگر اعلی عہدیداران کے ساتھ ساتھ ڈی ایچ اے لاہور اور ڈیفنس رایا کے عہدیداران بھی شریک تھے۔
ڈیفنس رایا، 18 گرین کنڈومینیمز ایک شاندار رہائشی منصوبہ ہے جسے ڈی ایچ اے لاہور کے فیز 6 کی پرائم لوکیشن پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے میں عالی شان اپارٹمنٹس بنائے جائیں گے۔ ان اپارٹمنٹس میں جہاں ایک جانب مختلف جدید ترین سہولیات فراہم کی جائیں گی وہیں یہاں کے رہائشیوں کو کلب ہاوس، گالف کورس اور کنٹری کلب کی آسان رسائی دستیاب ہوگی۔ ڈیفنس رایا 18 گرین کنڈومینیمز کا منصوبہ ڈی ایچ اے اور بی آر ڈی بی ڈویلپمنٹس کا مشترکہ تعمیراتی منصوبہ ہے جسے زمین ڈاٹ کام کے تعاون سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر لئیق چوہدری نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے لاہور میں بہت ہی عالی شان، جدید اور منافع بخش منصوبے سامنے آ رہے ہیں اور اب ہم فخر سے کہ سکتے ہیں کہ ہم اس شہر کے باسیوں کو ایسے جدید ترین اور بہترین رہائشی منصوبے فراہم کر رہے ہیں جو کہ نہ صرف لاہور بلکہ پاکستان بھر کیلئے مفید ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ ہماری ٹیم اس کو مکمل طور پر فروخت کر چکی ہے۔ اس میں دستیاب سہولیات پر نظر ڈالیں تو یہ امر سامنے آتا ہے کہ یہاں کی جانے والی سرمایہ کاری اصل میں محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔ اُنہوں نے اعلان کیا کہ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے لاہور میں مزید ایسے منصوبے بھی جلد سامنے لائے جائیں گے۔
ڈیفنس رایا گالف ریزارٹ کے سینئر عہدیدار عمران 4 اقبال نے کہا کہ یہ رہائشی منصوبہ منفرد بھی ہے اور لاجواب بھی ہے جس میں ہم نے دور جدید کی تمام سہولیات متعارف کروائی ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کام نے اس منصوبے کو 100 فیصد فروخت کیا ہے، جس پر ہم اس کے مشکور ہیں، اب اس منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا گیا ہے اور یہ اپنے وقت مقررہ میں پایا تکمیل تک پہنچادیا جائے گا۔ عمران اقبال نے کہا زمین ڈاٹ کام کے ساتھ ہم مستقبل میں بھی لاجواب اور منافع بخش منصوبے پاکستان کی پراپرٹی مارکیٹ میں متعارف کروائیں گے۔