لاہور: (دنیا نیوز) عدالت نے مینار پاکستان واقعہ میں خاتون سے دست درازی کے الزام میں گرفتار چھ ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی دوران سماعت جیل میں شناخت ہونے والے چھ ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا پولیس نے چھ ملزمان کے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی اور کہا کہ ملزمان سے تفتیش اور مختلف ریکوری کرنی درکار ہے۔ عدالت ملزمان کا ریمانڈ فراہم کرے۔
عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ارسلان ،عابد،افتخار اسد،شہر یار، مہران اور محمد ساجد کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ملزمان کے خلاف تھانہ لاری اڈا پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔