لاہور: (دنیا نیوز) قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف کورونا کا شکار ہو گئے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا۔
زرائع کے مطابق محمد یوسف کی طبیعت دو روز سے ناساز تھی۔ ٹیسٹ کروایا گیا تو مثبت آیا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔ محمد یوسف کی عدم موجودگی میں عمر رشید ٹی ٹونٹی پلیئرز کی نگرانی کرینگے۔ نیوزی لینڈ سیریز اور ورلڈ کپ سکواڈ کے 5 کھلاڑیوں کا 16 ستمبر سے کیمپ شروع ہوگا۔