ہر ہفتے لائیو سیشن کے ذریعے سوالوں کے جواب دوں گا: رمیز راجہ

Published On 14 September,2021 04:45 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئر مین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ہر ہفتے لائیو سیشن کے ذریعے سوالوں کے جواب دوں گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ نے پیغامات بھیجنے اورنیک خواہشات رکھنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

رمیزراجہ نے کہا کہ ہرہفتے سوال جواب کا لائیوسیشن کروں گا۔ کھلے دل اورصاف شفاف انداز میں کام کرنے کی کوشش کروں گا۔
 

Advertisement