لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کی آن لائن کمپنی پر ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی۔ صرف ویکسینیشن کروانے والے افراد (ویکسینیٹڈ) کو ٹکٹ خریدنے کی اجازت ہوگی۔
دوسری جانب پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی سیریز میں کورونا ویکسین لگوانے والے افراد ہی ٹکٹ خرید سکیں گے۔ ٹکٹ خریدتے اور اسٹیڈیم میں داخلے کے وقت نادرا سے منظور شدہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ہمراہ لانا لازمی ہوگا، اصلی شناختی کارڈ بھی اپنے ہمراہ لانا لازمی ہوگا۔
سترہ سے اٹھارہ سال کے افراد کا کم از کم جزوی ویکسینیشن کا سرٹیفکیٹ ہمراہ لانا لازمی ہوگا۔ چہرے کو ماسک سے ڈھانپنا لازمی ہوگا، ٹکٹس ٹرانسفر نہیں کی جاسکتیں، بائیو سیکیور پروٹوکولز کی خلاف ورزی کرنے والے فرد کو اسٹیڈیم سے نکال دیا جائے گا۔ کمپلینٹری یا ہسپٹالٹی ٹکٹ کے حامل افراد پر بھی یہی شرائط لاگو ہوں گی۔