کرس گیل نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا، محمد حفیظ کا خیر مقدم

Published On 19 September,2021 10:36 am

لاہور: (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا، سابق کپتان محمد حفیظ نے کرس گیل کا خیرمقدم کیا ہے۔

ویسٹ انڈین بیٹسمین کرس گیل کے پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے حوصلہ افزا ٹوئٹ نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے، ٹویٹر پیغام میں کہا کہ میں پاکستان جا رہا ہوں، میرے ساتھ کون آرہا ہے؟ ان کی یہ پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی، پاکستانی کرکٹ شائقین کرس گیل کی پاکستان سے محبت کی بھرپور تعریف کرتے نظر آئے۔

پاکستانی سابق کپتان محمد حفیظ نے کرس گیل کے اس اعلان کا بھرپور خیر مقدم کیا، کہا کہ آپ ہمارے سچے چمپئن ہیں، پاکستان کی جانب سے ڈھیروں پیار آپ کے نام کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم سکیورٹی وجوہات کو بہانہ بنا کر سیریز منسوخ گذشتہ روز واپس چلی گئی تھی، اس اقدام سے ایک جانب تو پاکستان کرکٹ بورڈ کو 15 ملین ڈالر تک کا نقصان ہوا تو دوسری جانب پاکستانی کرکٹ شائقین میں مایوسی پھیل گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم خصوصی طیارے پر واپس روانہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین رمیز راجہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے سیریز منسوخ کیے جانے کے بعد تکلیف محسوس کررہا ہوں۔ سوچا کچھ تھا لیکن جو ہوا اس پر دکھ ہے، ماضی میں بھی ایسی صورتحال سے گزرے اور ہمیشہ آگے بڑھے۔

 

 

Advertisement