لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق عارضہ قلب میں مبتلا ہوگئے۔
انضمام الحق کو عارضہ قلب کے باعث نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق سابق کرکٹر کو اسٹنٹ ڈالا گیا ہے جس کے بعد اب ان کی طبیعت بہتر ہے۔