الیزے پیری انٹرنیشنل کرکٹ میں 5 ہزار رنز، 300وکٹیں لینے والی پہلی خاتون کرکٹربن گئیں

Published On 03 October,2021 01:28 pm

کینبرا : (روزنامہ دنیا) الیزے پیری انٹرنیشنل کرکٹ میں 5 ہزار رنز بنانے اور 300 وکٹیں لینے والی پہلی خاتون کرکٹر بن گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق الیزے پیری نے منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا، شاندار پرفارمنس کے سبب آسٹریلین آل راؤنڈر الیزے پیری نے انٹرنیشنل کرکٹ میں پانچ ہزار رنز کا سنگ میل طے کر لیا، صرف یہی نہیں وہ تین سو وکٹوں کا ’’ڈبل‘‘ مکمل کرنے والی پہلی خاتون کھلاڑی بھی بن گئی ہیں۔،

آسٹریلین خاتون کرکٹر نے یہ اعزاز بھارت کیخلاف واحد ویمنز ٹیسٹ کے دوران حاصل کیا۔
 

Advertisement