میکسیکو میں مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی

Published On 03 October,2021 10:48 am

میکسیکو سٹی: (دنیا نیوز) میکسیکو میں مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

میکسیکو سٹی میں ہونے والے مظاہرے میں سیکڑوں طلبہ اور پولیس اہلکار آمنے سامنے آ گئے، نوجوانوں نے سکیورٹی اہلکاروں پر پتھراؤ کیا، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل پھینکے۔

لوگ 1968 میں حکومتی فورسز کے ہاتھوں طلبہ کی ہلاکتوں کی سالگرہ کے موقع پر مظاہرہ کر رہے تھے۔
 

Advertisement