قومی ٹی 20کپ،ناردرن نے خیبر پختونخوا کو 14رنز سے زیر کرلیا

Published On 03 October,2021 08:39 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) قومی ٹی 20کرکٹ کپ میں ناردرن نے خیبر پختونخوا کو 14رنز سے زیر کرلیا۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں نیشنل ٹی20کا میلہ جاری ہے ،آج 17واں میچ کھیلا جس میں خیبر پختونخوا کی ٹیم ناردرن کی جانب سے دیا گیا 182رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 167سکور بناسکی۔

فاتح ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 181رنز بنائے،محمد نواز نے سب سے زیادہ 51رنز بنائے جبکہ دیگر بیٹسمینوں میں کپتان شاداب خان 46اور عمر امین 27رنز بناکر نمایاں رہے،شاہین شاہ آفریدی نے سب سے زیادہ 2وکٹیں اپنے نام کیں۔

182رنز ہدف کے تعاقب میں خیبر پختونخوا کی ٹیم 8وکٹوں کے نقصان پر 167سکور بناسکی،افتخار احمد نے سب سے زیادہ 58رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیگر بیٹسمینوں میں اسرار اللہ 25اور آصف آفریدی21سکور بنا کر نمایاں رہے،حارث رؤف نے شاندار باؤلنگ کراتے ہوئے 3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

محمد نواز کو 67گیندوں پر 3چوکوں اور 1چھکے کی مدد سے 51رنز بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 3, 2021

Advertisement