کیوی ٹیم واپس جانے پر دباؤ کا شکار، دورہ ری شیڈول سے متعلق جلد اچھی خبر ملے گی: رمیز راجہ

Published On 07 October,2021 01:29 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے طوفانی دوروں کے بعد قائمہ کمیٹی میں جارحانہ اننگز بھی توجہ کا مرکز بن گئی، کہتے ہیں کہ انگلینڈ کے یہاں نہ آنے پر وزیر اعظم بورس جانسن کو جواب دینا پڑا جبکہ بغیر کھیلے وطن واپس پر نیوزی لینڈ دباؤ کا شکار ہے، دورہ ری شیڈول سے متعلق جلد اچھی خبر ملے گی۔

کرکٹ بورڈ کے راجہ کی کراچی کے بعد سینیٹ کی قائمی کمیٹی میں دبنگ انٹری ، کہا کہ پاکستان ٹیم کو نمبر ون بنانا چاہتے ہیں، جب تک ٹیم نمبر ون نہیں بنے گی کسی کی کوئی کارکردگی نہیں۔

چیئرمین رمیز راجہ نے کہا کہ نیوزی لینڈ اورانگلینڈ دورہ منسوخی پر آئی سی سی کو سخت خط لکھا، برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو جواب دینا پڑا
ہمارے دباؤ سے نیوزی لینڈ دورہ ری شیڈول کررہی ہے اگلے ہفتے اچھی خبر سامنے آئے گی۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید واضح کیا کہ ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے دورے برقرار ہیں، اب آسٹریلیا پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے سے پہلے سو بار سوچے گا۔

رمیز راجہ نے ڈومیسٹک کرکٹ کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ سکول سمیت گراس روٹ لیول پر توجہ دینے کی اہمیت پر زور دیا، اس حوالے سے ڈومیسٹک کرکٹرز کے معاوضوں کو بڑھا کر ایک لاکھ روپے کرنے اور اسپانسرز تلاش کرنے کا بھی ذکر کیا۔