لاہور:(ویب ڈیسک)آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں سری لنکا نے نمیبیا کو 7وکٹوں سے شکست دیدی۔
ابوظہبی میں ٹی 20ورلڈ کپ میں سری لنکا نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔نمیبیا کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے 96رنز بنائے گئے اور آل ٹیم آؤٹ ہوگئی،کریگ ولیمز29اور کپتان جیرہارڈ ایراسموس20سکور بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے جبکہ سری لنکا کی جانب سے مہیش تھیکشانا نے سب سے زیادہ3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ لاہیروکمارا اور وانیندو ہاسارانگا نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔
97رنز کا ہد ف سری لنکا کی جانب سے 3وکٹوں کے نقصان پر 13اعشاریہ 3اوورز میں حاصل کرلیا گیا۔بھانوکا راجاپاکسا 42اوراویشکا فرنینڈو30رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
سری لنکا سکواڈ
آئی لینڈرز کی جانب سے داسن شناکا کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ دیگر سکواڈ میں کوشل پریرا،پاتھم نیسانکا،دنیش چندیمل،اویشکا فرنینڈو،بھانوکا راجاپاکسا،چمیکا کرونارتنے،وانیندو ہاسارانگا ڈی سلوا،دشمانتھا چمیرا،مہیش تھیکشانا اور لاہیرو کمارا شامل ہیں۔
نمیبیا سکواڈ
جیرہارڈ ایراسموس نمیبیا کی قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سٹیفن بارڈ،زین گرین،کریگ ولیمز،ڈیوڈ ویزے،پکی یا فرانس،جے جے سمٹ،جان فرائی لنک،جان نکول لوفٹی ایٹن،روبن ٹرمپلمین اور برنارڈ سکالٹز شامل ہیں۔