ٹی 20ورلڈکپ، گرین شرٹس آج جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا وارم اپ میچ کھیلے گی

Published On 20 October,2021 10:27 am

لاہور: (دنیا نیوز) گرین شرٹس آج جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا وارم اپ میچ کھیلے گی، بابر الیون فتح کا تسلسل برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔

مشن ٹی 20 ورلڈکپ میں قومی اسکواڈ کا مورال بلند، پاکستان نے اپنے پہلے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز کا بے جگری سے مقابلہ کیا، حریف ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 130رنز بنائے اور 131رنز کا ہدف پاکستانی ٹیم نے صرف 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ آج شاہین پروٹیز کو دام میں پھنسائیں گے۔

دوسری جانب آج گروپ سٹیج مقابلوں میں نیمبیا کا نیدرزلینڈ سے جوڑ پڑے گا جبکہ سری لنکا اور آئرلینڈ بھی آمنے سامنے ہوں گے۔ گذشتہ روز کھیلے جانیوالے میچوں میں بنگلا دیش نے عمان کو چت کیا جبکہ سکاٹ لینڈ نے پاپوانیوگنی کو شکست سے دوچار کیا۔
 

Advertisement