پاکستان کی تاریخی جیت پر خوشی،بھارت میں مسلمان خاتون ٹیچر کو نوکری سے نکال دیا گیا

پاکستان کی تاریخی جیت پر خوشی،بھارت میں مسلمان خاتون ٹیچر کو نوکری سے نکال دیا گیا

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ریاست راجھستان میں مسلمان خاتون ٹیچر نفیسہ عطاری نامی خاتون نے بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک اور تاریخ ساز شکست پر واٹس ایپ پر سٹیٹس لگایا ، واٹس ایپ سٹیٹس میں انہوں نے پاکستان کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا اور پاکستانی کھلاڑیوں کی تصاویریں بھی شیئر کیں ۔

رپورٹس کے مطابق خاتون ٹیچر کا سٹیٹس دیکھنے کے بعد ایک طالب علم کے والدین نے ٹیچر سے پوچھا کہ آپ پاکستانیوں کو سپورٹ کرتی ہیں یا پھر بھارت کو ؟ جس پر ٹیچر نے جواب دیا کہ پاکستان کو ، خاتون کے جواب کے بعد طالب علم کے والدین نے ٹیچر خاتون کے سٹیٹس کا سکرین شارٹ لیا اور سکول انتظامیہ کو بھیج دیا جس پر خاتون ٹیچر کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ٹی 20ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف 10وکٹوں کی فتح کے ساتھ میگا ایونٹ میں روایتی حریف کے خلاف پہلی مرتبہ جیت کر تاریخ رقم کی ۔