قومی سکواڈ کے چٹاگانگ میں ڈیرے، بنگالی ٹائیگرز کیساتھ پہلا ٹیسٹ 26 نومبر کو شیڈول

Published On 24 November,2021 09:50 am

ڈھاکہ: (دنیا نیوز) شارٹ فارمیٹ کے بعد قومی سکواڈ نے چٹاگانگ میں ڈیرے جما لیے، کھلاڑی ٹریننگ سیشن میں اِن ایکشن ہوں گے، پاکستان اور بنگلادیش کےدرمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 نومبر کو شیڈول ہے۔

شاہینوں نے ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم میں قومی سکواڈ کا ٹریننگ سیشن تین گھنٹے تک جاری رہا جس میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔ قومی بلے بازوں نے نیٹ پریکٹس میں بھی حصہ لیا۔ بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔

طویل دورانیے کی کرکٹ میں بھی ٹیم پاکستان کو واضح برتری حاصل ہے، گیارہ میچز میں سے دس جیت چکے، دورہ 2015 کا پہلا مقابلہ بے نتیجہ رہا تھا، پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 26 نومبر کو چٹاگانگ میں شروع ہوگا۔
 

Advertisement