شاہد آفریدی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل،کرکٹ کو خیر باد بھی کہہ دیا

Published On 09 December,2021 06:53 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو جوائن کر لیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ ایڈیشن میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کر دی گئیں، قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کر لیا، وہ اس سے قبل ملتان سلطانز کی طرف سے کھیل رہے تھے۔

دوسری طرف پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے جیمز وینس بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں چلے گئے۔

آئندہ سیزن کے لیے قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین افتخار احمد بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل ہو گئے وہ اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے تھے۔

آئندہ سیزن کے دوران وکٹ کیپر بیٹرز اعظم خان کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے اسلام آباد یونائیٹڈ میں بھیج دیا گیا ہے۔

دوسری طرف اپنے ایک پیغام میں  لیجنڈری آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے ساتویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بننے والے شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ یہ ان کا آخری پی ایس ایل ہوگا۔پی ایس ایل اب ایک برانڈ بن چکا ہے ،امید کرتا ہوں فینز ہمیشہ کی طرح اس دفعہ بھی سپورٹ کریں گے ۔


 

Advertisement