نئی دہلی:(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی ) کے صدر اور سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے کہا ہے کہ ٹینشن صرف بیوی اور گرل فرینڈ دیتی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر سارو گنگولی ایک تقریب میں شریک تھے جہاں پر ان سے صحافیوں نے کچھ سوالات کیے جن کے جواب نے وہاں پر موجود لوگوں کو قہقہے لگانے پر مجبور کردیا۔
صحافی نے سارو گنگولی سے پوچھا کہ بطور بی سی سی آئی چیئرمین آپ ٹینشنز اور ناقدین کے رویےسے کیسے نمٹتے ہیں؟ جس پر بی سی سی آئی کے صدر نے دلچسپ انداز میں جواب دیا کہ ان کی زندگی میں کوئی تناؤ یا ٹینشن نہیں ہے، ٹینشن صرف بیوی اور گرل فرینڈ دیتی ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر کا یہ بیان سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوگیا جس پر کچھ صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے تو کسی نے گنگولی تنقیدکے بھی نشتر برسائے۔
تقریب میں گنگولی نے ویرات کوہلی کی کپتانی اور بھارتی ٹیم کی موجودہ صورتحال پر بھی بات کی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر کئے جانے اور روہت شرما کو کپتان بنانے کے بعد کوہلی کے بیان نے ہنگامہ برپا کئے رکھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بی سی سی آئی نے ان کو باہر بٹھانے سے متعلق پوچھا تک نہیں اور انہوں نے یہ کبھی بھی نہیں کہا کہ ان کو آرام کی ضرورت ہے۔