پاناما پیپرز میں نام،ایشوریا رائے کے گرد شکنجہ کس دیا گیا

Published On 20 December,2021 07:11 pm

نئی دہلی:(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کے خلاف پاناما پیپرز میں نام آنے کی وجہ سے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے شکنجہ کس دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق ملکہ حسن بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن پاناما پیپرز میں نام ہونے کی وجہ سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں پیش ہوئیں جہاں پر ان سے سے6گھنٹے سے زائد کی پوچھ گچھ کی گئی ۔

میڈیا کا کہنا تھا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نےایشوریا رائے سےٹیکس چوری اوربیرون ملک دولت جمع کرنے کے الزامات پر تحقیقات کی گئیں۔

قبل ازیں ایشوریا رائے بچن کو پاناما پیپرز کیس کی تحقیقات کرنے والی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے کہا تھا کہ وہ آج ہی ای ڈی کے دہلی کے دفتر آکر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشوریا رائے پر منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ 2002 (پی ایم ایل اے) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ کو 9 نومبر 2021 کو بھی نوٹس بھیجا گیا تھا جس کے مطابق انہیں 15 دن میں ہی جواب جمع کروانا تھا جبکہ اداکارہ نے جواب جمع کروانے کے لیے دو بارہ اضافی وقت مانگا تھا۔

واضح رہے کہ پاناما پیپرز کیس میں ایشوریا رائے سمیت اداکار امیتابھ بچن اور اجے دیوگن کا نام بھی منظر عام پر آیا تھا۔
 

Advertisement