ممبئی: (روزنامہ دنیا) سری لنکن نژاد بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو 200 کروڑ کی منی لانڈرنگ کیلئے 10 گھنٹے تفتیش کا سامنا کرنا پڑا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جیکولین فرنینڈس سے تفتیش انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ محکمہ نے کی، ملزمان میں کنمان سکیش ، چندراشیکھر اور دیگر افراد شامل ہیں۔ جیکولین صبح 11 بجے تفتیشی سنٹر پہنچیں اور ساڑھے 9 بجے انہیں واپس جانے کی اجازت ملی۔ اس سے پہلے اداکارہ ادارے کی جانب سے پچھلی 3 پیشیوں کو نظرانداز کرچکی ہیں۔
سری لنکن نژاد جیکولین کو قبل ازیں بھارت کے سکیورٹی اداروں نے بیرون ملک سفر سے روک دیا تھا، وہ 5 دسمبر کو ممبئی ایئرپورٹ پہنچی تھیں جہاں سے انہیں دبئی میں ایک شو میں شرکت کیلئے جانا تھا۔ گذشتہ دنوں اداکارہ کی گرفتاری کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا تھا۔