نورا فتیحی حجاب میں ملبوس، مداح حیران رہ گئے

Published On 05 December,2021 03:18 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ نے سیاہ لباس پہنے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کیں جن میں وہ سر پر دوپٹہ اوڑھے نظر آر ہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نورا فتیحی بالی وڈ کی معروف رقاصہ ہیں ساتھ ساتھ وہ اداکاری بھی کرتی نظر آتی ہیں۔ تاہم اب انہوں نے حجاب کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کر دیں جس پر مداح حیران رہ گئے۔

تصاویر کے پس منظر میں مسجد نظر آ رہی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ کسی مذہبی مقام پر موجود ہیں تاہم انہوں نے اس کی وضاحت نہیں کی، صرف یہی لکھا کہ وہ انتہائی خوبصورت مقام ہے۔