ممبئی: (روزنامہ دنیا) کورونا وائرس کی شکار بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کے گھر کو سیل کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی میونسپل کارپوریشن نے کورونا وائرس سے متعلق گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے پر اداکارہ کی رہائش گاہ کو سیل کر دیا جبکہ ادارے کے مطابق کرینہ نے ابھی تک اتھارٹی کو مناسب معلومات نہیں دی ہیں۔
مقامی افسران یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کتنے لوگ ان کے ساتھ رابطے میں رہے۔