مذہبی رسومات،100سے زائد ہندویاتری پاکستان پہنچ گئے

Published On 17 December,2021 07:01 pm

لاہور:(دنیا نیوز)کٹاس راج مندر میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے 100سے زائد ہندو یاتری واہگہ کے راستے بھارت سے پاکستان پہنچ گئے ۔

بھارت سے آنے والے ہندویاتری چکوال کے قریب کٹاس راج مندر میں مذہبی رسومات اداکریں گے، ہندویاتریوں کی سکیورٹی، رہائش اورٹرانسپورٹ سمیت تمام انتطامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

مرکزی تقریب 19 دسمبر بروزاتوارکوہوگی ،تقریب میں مختلف سیاسی اورمذہبی رہنماؤں سمیت پاکستان میں بسنے والی ہندوبرادری بھی شریک ہوگی ۔

پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی نے بھارتی ہندویاتریوں کو 17 سے 23 دسمبرتک کاویزاجاری کیا جبکہ بھارتی ہندویاتری 23 دسمبرکو واہگہ بارڈرکے راستے ہی واپس جائیں گے۔
 

Advertisement