اسلام آباد:(دنیا نیوز)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ میرا پہلے دن سے موقف ہے کہ بلدیاتی الیکشن ای وی ایم سے نہیں ہو سکتے ۔
دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ صرف میئر اور ڈپٹی میئر کے الیکشن ای وی ایم پرہوسکتے ہیں، ای وی ایم صرف قومی اور صوبائی اسمبلی کے چناؤ کے لیے بنائی گئی ہے ، بلدیاتی انتخابات میں زیادہ پینل ہو تے ہیں، اس لیے یہ مشین استعمال نہیں ہو سکتی۔
شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی خود مشینیں نہیں بناتی، وہ صرف الیکشن کمیشن کو خریداری میں سہولت فراہم کر سکتی ہے۔