اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹر شبلی فراز نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جان لیں کہ نئے پاکستان میں قانون اب ان کے گھر کی لونڈی نہیں بن سکتا۔
سمای رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں شبلی فراز نے لکھا کہ پوچھے گئے سوالوں کا جواب دینے کی بجائے عوام کو ڈھال بنا کر اداروں پر لشکر کشی کرنا قابل مذمت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پر حملے کرنے والوں سے جب قانون سوال کرتا ہے تو یہ کارکنوں کو ڈھال بنا لیتے ہیں۔ یہ بزدلی نہیں تو کیا ہے؟
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ قانون کی گرفت سے بچنے کے لیے پرتشدد ہتھکنڈوں پر اکسانے والوں کی اصلیت ایک بار پھر قوم کے سامنے آگئی ہے۔ پی ڈی ایم کا عروج اور زوال نیب مقدمات اور پیشیوں سے جڑا ہوا ہے۔ ضمانتوں پر پی ڈی ایم ٹوٹ جاتی ہے اور نوٹس ملنے پر پھر متحد ہو جاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز اشریف پنی ذات اور خاندانی مفادات کے خول میں قید ہیں۔ عوام اور کارکنوں کو یہ صرف چارے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔