لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ مریم نواز نے بیرون ملک جانے کا عندیہ دے دیا، انہیں ایسی بیماریاں کیوں لاحق ہوتی ہیں جن کا پاکستان میں علاج نہیں؟ حکومت انھیں بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دے گی۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ نواز شریف علاج کرانے باہر گئے اور وہاں جا کر سیاست شروع کردی۔ نواز شریف کو پاسپورٹ کے بجائے ٹریول ڈاکومنٹ جاری کرینگے تاکہ واپس آئیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم مطلوب شخص کو پاسپورٹ دے کر مدد نہیں کر سکتے۔ ایسا نہیں ہو سکتا کہ ہم سہولت کار بنیں اور نواز شریف کہیں اور چلے جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ہمیشہ موقف رہا ہے کہ سینیٹ الیکشن شفاف ہونے چاہیں۔ الیکٹورل ووٹ کے امین لوگوں کو عوام کا ووٹ غلط استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے سیاست میں پیسے کے کلچر کو عام کیا۔ ہمارا واضح موقف ہے کہ پیسے کی سیاست ختم کرکے میرٹ کو فروغ دیں۔