عابد علی کی صحت میں بتدریج بہتری، آپریشن کے بعد بحالی کا عمل جاری

Published On 24 December,2021 10:47 am

لاہور: (دنیا نیوز) عابد علی کی صحت میں بتدریج بہتری آنے لگی ہے ، کرکٹر کے آپریشن کے بعد بحالی کا عمل جاری ہے وہ ابھی مزید کچھ دن ہسپتال میں ہی قیام کریں گے۔

قومی اوپنر نے چہل قدمی کا آغاز کردیا ، ڈاکٹرز کے مطابق عابد علی مزید چند روز ہسپتال میں ہی بحالی کا عمل مکمل کریں گے جس کے بعد ان کو ڈسچارج کردیا جائے گا ، عابد علی کو آپریشن کے بعد انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا تھا لیکن طبیعت میں بہتری کے بعد انہیں وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔

چند روز قبل قائد اعظم ٹرافی کے میچ کے دوران کرکٹر کو سینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ٹیسٹ کے دوران ان کے دل کی دو شریانوں میں رکاوٹ سامنے آئی تھی۔
 

Advertisement