سنچورین:(دنیا نیوز)پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 113 رنز سے ہرا کر تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔
سیریز کے افتتاحی ٹیسٹ کے پانچویں روز میزبان جنوبی افریقہ نے 305 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 94 رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے کھیل شروع کیا ، پوری ٹیم ایک 191رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
113 کی بڑی فتح سے مہمان بھارت کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری مل گئی ،123اور 23 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلنے والے کے ایل راہول پلیئر آف دی میچ قرار پائے ۔
میچ کی خاص بات یہ کہ 29سالہ کونٹن ڈی کوک نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔