لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو عرب ملک عمان میں ایڈونچر کرنا مہنگا پڑگیا ، اپنا توازن برقرار نہ رکھے پائے اور بری طرح گر پڑے جس کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر راولپنڈی ایکسپریس نے ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں صحرا میں ہیوی موٹر بائیک چلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
Oops #Oman you re getting too adventurous. pic.twitter.com/N1nWFchGjz
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) January 25, 2022
شعیب اختر کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سپیڈ میں بائیک چلاتے ہیں اور گِرجاتے ہیں، ہیوی بائیک سے گرنے کے بعد سابق کرکٹر فوراً سنبھلتے ہیں اور بائیک اٹھاتے ہیں۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شعیب اختر نے لکھا کہ عمان کچھ زیادہ ہی خطرناک ہوتا جارہا ہے جبکہ ویڈیو میں سُنا جاسکتا ہے کہ سابق کرکٹر ویڈیو بنانے والے سے کہتے ہیں کہ بڑا مزہ آیا۔