کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کے تیسرے میچ میں لاہور قلندرز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنالئے۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں لاہور قلندر کے اوپنرز نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا۔ فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے 89 رنز کی شرکت داری قائم کی۔ فخر زمان نے 35 گیندوں پر 2 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 76 رنز بنائے، انہیں احسان اللہ نے آؤٹ کیا۔ عبداللہ شفیق 3 چوکوں کی مدد سے 24 رنز بناکر عمران طاہر کی گیند کا شکار بنے۔
محمد حفیظ زیر دیر تک وکٹ پر ٹھہر نہ سکے اور 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، انہیں خوشدل شاہ نے آؤٹ کیا۔ بین ڈنک اور کامران غلام کریز پر موجود ہیں۔
قبل ازیں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ملتان سلطانز کی قیادت وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کررہے ہیں جب کہ لاہور قلندرز پہلی بار شاہین آفریدی کی کپتانی میں کھیل کے میدان میں اتریں گے۔
یاد رہے کہ ایونٹ کے ابتدائی میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز جبکہ دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی تھی، ملتان نے کراچی کو 7 وکٹوں اور پشاور نے کوئٹہ کو 5 وکٹوں سے ہرایا تھا۔