پی ایس ایل سیون کا فائنل، سٹے بازوں نے ملتان سلطانز کو فیورٹ قرار دے دیا

Published On 27 February,2022 02:49 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پی ایس ایل سیون کے فائنل میچ میں سٹے بازوں نے ملتان سلطانز کو فیورٹ قرار دے دیا، ملتان سلطان کی جیت کا بھاو 75 پیسے مقرر کیا گیا ہے۔

بک میکروں نے محفوظ مقامات پر ڈیرے ڈال لیے۔ ذرائع کے مطابق لاہور قلندرز کی جیت کا ریٹ 1 روپے 30 پیسے مقرر ہے، بک میکرز کے مطابق پی ایس ایل فائنل میچ پر اربوں روپے کا سٹہ ہو گا۔

لاہور قلندر پر ایک ہزار لگانے پر ایک ہزار تین سو اضافی ملیں گے۔ ملتان سلطان پر ایک ہزار لگانے پر اضافی سات سو پچاس روپے ملیں گے۔