لاہور:( دنیا نیوز) پاکستان میں تاریخی سیریز کے لئے موجود آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کے بعد فاسٹ باؤلر جوش ہیزل ووڈ نے بھی راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے دوران اذان کی آواز کو سب سے بہترین لمحہ قرار دے دیا۔
راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے بغیر نتیجہ ختم ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کینگروز فاسٹ باؤلر نے لکھا کہ پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستانی شائقین بہت پرجوش دکھائی دیئے اور وہ کھیل سے محظوظ ہوئے۔
اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے مزید لکھا ٹیسٹ میچ کے دوران ٹیم میں ہم سب کے لئے نماز کے لئے پکارا جانا (اذان) کی آواز بہترین لمحہ تھا اور اذان کی یہ آواز انتہائی پرسکون محسوس کرانے والی تھی، ہم نے اسے سے قبل ایسی حیرت انگیز اور پیار بھری آواز نہیں سنی تھی۔
The Pakistani crowd throughout very excited and noisy during first Test. They were looking very passionate. The best moment for all of us that we never hearing before such a delightful as call to prayer resounding in the mountains. Amazing lovable
— Josh Hazlewood (@JoshHazIewood38) March 8, 2022
#PAKvAUS #cricket
خیال رہے کہ اس سے قبل آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا تھا کہ میرے لیے وہ لمحہ انتہائی خوبصورت تھا جب ہم پریکٹس سیشن میں مصروف تھے اور راولپنڈی سے بلند ہونے والی اذان کی آواز گراؤنڈ میں گونج رہی تھی جب کہ پس منظر میں پہاڑ تھے۔
آسٹریلین ویب سائٹ کے لیے تحریر کیے گئے اپنے بلاگ میں پیٹ کمنز نے ’دورے کو غیرمعمولی‘ قرار دیتے ہوئے اسے اپنی اور دیگر کھلاڑیوں کی ’زندگیوں اور کیریئر کا خاص لمحہ‘ قرار دیا تھا۔