راولپنڈی میں سیاسی سرگرمیاں، پاک آسٹریلیا وائٹ بال سیریز لاہور میں ہوگی

Published On 18 March,2022 03:30 pm

لاہور: (دنیا نیوز) اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیاسی سرگرمیوں کے باعث پاک آسٹریلیا وائٹ بال کرکٹ سیریز اب لاہور میں ہو گی۔

پاک آسٹریلیا وائٹ بال سیریز راولپنڈی میں شیڈول تھی تاہم سیاسی گہما گہمی کی وجہ سے راولپنڈی کی بجائے اب لاہور میں ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے میچز ہوں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے 29 مارچ کو کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں تیسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے لاہور میں موجود ہیں۔