قومی کرکٹرز کو نئے سینٹرل کنٹریکٹ دینے کیلئے مشاورت کا آغاز

Published On 01 May,2022 08:05 pm

لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو نئے سینٹرل کنٹریکٹ دینے کیلئے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے۔

پی سی بی میں عید کے بعد سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے تفصیلی میٹنگز کا آغاز ہوگا، یکم جولائی سے کھلاڑیوں کو نئے کنٹریکٹ دیے جائیں گے، نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کرکٹرز کی کیٹگریز تبدیل ہوں گی۔

20 قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کی مدت 30 جون کو ختم ہو گی جبکہ خوشدل شاہ، محمد وسیم جونئیر اور محمد حارث کو سینٹرل کنٹریکٹ دیئے جانے کا امکان ہے، حسن علی اور فہیم اشرف کی کیٹگری میں تنزلی کی جائے گی۔

اس بات کا قوی امکان ہے کہ سرفراز احمد اور محمد حسنین نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ نہیں ہونگے۔
 

Advertisement