کراچی: (دنیا نیوز) سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے وزیراعظم شہباز شریف سے ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کو بحال کرنے کے اپیل کر دی، اقبال قاسم اور صلاح الدین نے جونیئر سپر لیگ کی بھی مخالفت کی۔
پی ٹی آئی کی حکومت جانے کے بعد ڈیپارٹمنٹ بحال کرنے کے لئے نظریں شہباز شریف پر ہیں، سابق کھلاڑی صلاح الدین صلو اور اقبال قاسم کاکہنا ہے کہ بہت سے کھلاڑی بے روز گار ہوئے، کرکٹ کے نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹرز کا مزید کہنا تھا کہ جونئیر سطح پر مختصر اوورز کی سپر لیگ سمجھ سے باہر ہے،تینوں فارمیٹ میں کپتانی سے باہر اعظم پر دباو ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہد آفریدی بڑے کھلاڑی ہیں ان کو تنقید کا نشانہ بنانا درست نہیں۔