ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز، قومی سکواڈ کا اعلان آج ہوگا

Published On 22 May,2022 08:43 pm

لاہور:(دنیا نیوز) ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے قومی سکواڈ کا اعلان آج کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نے اپنی مشاورت مکمل کرلی ہے، چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کپتان اور کوچ سے حتمی مشاورت کرنی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کی تجویز ہے لیکن حتمی فیصلہ نہ ہو سکا، بعض سینئر کھلاڑی آرام کے حق میں نہیں، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی زیادہ کھلاڑیوں کو آرام دینے کے حق میں نہیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث، فاسٹ باؤلر زمان خان کا نام بھی زیر غور ہے جبکہ محمد نواز کی واپسی کا بھی امکان ہے۔
 

Advertisement