پاک سری لنکا ویمنز ون ڈے سیریز ٹرافی کی رونمائی، بدھ سے میچز کا آغاز

Published On 31 May,2022 04:55 pm

لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان اور سری لنکن ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز بدھ سے کراچی میں شروع ہو گی، چمچماتی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی جس نے کپتانوں سمیت کھلاڑیوں کو پرجوش کر دیا۔

شہر قائد میں ویمن کرکٹرز کی ون ڈے سیریز بدھ سے شروع ہو گی، پاکستان اور سری لنکن کپتانوں نے خوبصورت ٹرافی کی تقریب رونمائی میں شرکت کی، لشکارے مارتی ٹرافی نے کھلاڑیوں کو پرجوش کر دیا، تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے دونوں ٹیمیں صبح ساڑھے 9 بجے میدان میں اتریں گی، جس کے لیے کھلاڑیوں نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

ٹیم مینجمنٹ نے پلان بھی فائنل کر لیے ہیں، اس سے پہلے قومی ویمن ٹیم نے تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں مہمان آئی لینڈرز کو وائٹ واش کیا تھا۔
 

Advertisement