لاہور: (ویب ڈیسک) امریکی قونصل جنرل ویلیم ماکانیولے قومی کرکٹرز سے ملاقات کے لیے لاہور کے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے۔
ویلیم ماکانیولے نے قذافی اسٹیڈیم میں بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی سے ملاقات کی۔ انہوں نے امریکی قونصل جنرل خانے کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے لوگوں نے مجھے ہمیشہ حیرت زدہ کیا ہے۔ بہترین لوگ اور ثقافت کے ساتھ ساتھ پنجاب میں بہترین کرکٹ بھی کھیلی جاتی ہے۔
امریکی سفارتکار نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم اس وقت اپنی پرفارمنس کے ذریعےعروج پر ہیں۔
انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی ٹیم کی مجوزہ سیریز کے متعلق کہا کہ بابر اعظم کے بلے سے چھکے لگنے والے ہیں، شاہین شاہ آفریدی ویسٹ انڈیز کے خلاف تیز رفتار باؤلنگ دکھانے والے ہیں۔ میں ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کے دوران مزید پش اپس لگانے کے لیے تیار ہوں۔
The Punjab never ceases to amaze me. Great people, great culture, and the great cricket. West Indies, watch out! Planet earth’s greatest batsman and bowler – @babarazam258 and @iShaheenAfridi - are in BEAST MODE!!! - WKM pic.twitter.com/s8tWIZe5Fx
— U.S. Consulate General Lahore (@USCGLahore) June 4, 2022
یاد رہے کہ گزشتہ پی ایس ایل کے دوران ویلیم ماکانیولے کی پش آپ ویڈیو وائرل ہوئی تھی، انہوں نے پی ایس ایل سیزن 7 میں لاہور قلندرز کو سپورٹ کیا تھا۔