حارث کو رضوان کی جگہ موقع دینا جلد بازی ہوگی: بابر اعظم

Published On 01 June,2022 02:27 pm

لاہور :(ویب ڈیسک) قومی کپتان بابر اعظم نے کہا ہے محمد حارث کو رضوان کی جگہ موقع دینا جلد بازی ہوگی، ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنا چاہتے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کیمپ کے دوران گرمی میں کھیلنے کی پریکٹس جاری ہے،شاہین بہت اچھی کارکردگی دکھارہاہے، رضوان پر پورا اعتماد ہے کہ وہ اچھی کارکردگی دکھائے گا، رضوان بہت اچھی کپتانی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی ٹیم کوہرانے کیلئے مثبت کرکٹ کھیلنا پڑتی ہے، کیا پتا کس نے کتنا کھیلنا ہے، ہربندہ خود کو کپتان سمجھتا ہے، بطور کھلاڑی نمبر ون پر آنا خواب ہوتا ہے، شان مسعود اوپر والے نمبر پر کھیلتا ہے اسے نیچے کے نمبروں پرکھلانا ناانصافی ہو گی۔


 

Advertisement