کراچی:(عباد اللہ خان سے) سری لنکن ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں 93 رنز سے ہرا دیا، شکست کے باوجود قومی خواتین ٹیم نے سیریز دو ایک سے اپنے نام کر لی۔
کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میں سری لنکن ویمن ٹیم نے 261 رنز کا ہدف دیا، مہمان کپتان چماری اتاپتو نے سنچری سکور کی، جس پر وہ پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔
جواب میں قومی ویمن کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکیں، پوری ٹیم 41 اعشاریہ 4 اوور میں 167 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی، آل راؤنڈر عالیہ ریاض کے 56 رنز بھی بیکار گئے،93 رنز کی ہار کے باوجود بسمہ الیون نے سیریز دو ایک سے جیت لی، اس سے پہلے ٹی 20 سیریز تین صفر سے اپنے نام کی تھی۔