پاکستان کا تاریخی دورہ کرنے کے بعد سری لنکن خواتین کرکٹ ٹیم واپس چلی گئی

Published On 06 June,2022 06:37 pm

کراچی:(ویب ڈیسک) 17 سال بعد پاکستان کا کامیابی کے ساتھ تاریخی دورہ کرنے والی سری لنکن خواتین کرکٹ ٹیم اپنے ملک واپس چلی گئی۔

پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلنے والی سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیم صبح سویرے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے اپنے ملک کے لیے روانہ ہوئی۔

خیال رہے کہ اس دورے میں پاکستان اور سری لنکا کی خواتین ٹیموں کے درمیان پاکستانی سرزمین پر پہلی دو طرفہ سیریز کھیلی گئی۔

گرلز ان گرین نے مہمان ٹیم ٹی 20 سیریز میں تین، صفر سے وائٹ واش کیا جس کے بعد تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں دو، ایک سے فتح حاصل کی ہے۔

ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ تھی اور سیریز میں فتح نے پاکستان ویمن ٹیم کو چار پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست رکھنے کے قابل بنا دیا۔
 

Advertisement