بسمہ معروف اور طوبیٰ حسن ویمنز پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد

Published On 06 June,2022 07:50 pm

لاہور:(دنیا نیوز) پاکستانی ویمن کرکٹرز نے بڑا اعزاز حاصل کر لیا، پاکستان کی کپتان بسمہ معروف اور طوبیٰ حسن آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد ہو گئیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق پاکستان ویمن کپتان بسمہ معروف کی کارکردگی بہترین ہوتی جا رہی ہے جسے آئی سی سی نے سراہتے ہوئے انہیں پلیئر آف دی منتھ کے ایوارڈ کے لیے نامزد کر لیا ہے۔

انہوں نے سری لنکا کے خلاف حالیہ سیریز میں ٹیم کو بحران سے نکالا اور سنسنی خیز فتح دلائی، ماہ مئی کی بہترین کھلاڑی قرار دیئے جانے والی پلیئر طوبیٰ حسن ہیں جنہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں دبنگ انٹری ڈالی ۔

21 سالہ سپن باؤلر طوبیٰ حسن نے سری لنکا کے خلاف ڈیبیو میچ میں 8 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ 

آئی سی سی کی جانب سے تیسری کرکٹر جن کو پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد کیا گیا ہے وہ جرسی کرکٹ ٹیم کی باؤلر ٹرینیٹی سمتھ ہیں جنہوں نے اپنے ڈیبیو میچ میں ہی وکٹ حاصل کی۔

Advertisement