ٹیسٹ کرکٹ میں 650 وکٹیں، جیمز اینڈرسن پہلے فاسٹ باؤلر بن گئے

Published On 13 June,2022 10:49 pm

برمنگھم :(ویب ڈیسک) انگلش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں 650 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے پہلے فاسٹ باؤلر بن گئے ہیں۔

خیال رہے کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین برمنگھم ٹیسٹ کا آغاز ہوا تو 39 سالہ جیمز اینڈرسن کو 650 وکٹیں مکمل کرنے کے لئے مزید 4 شکار کی ضرورت تھی، انہوں نے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 3 وکٹیں حاصل کیں اور دوسری اننگز میں کیوی کپتان ٹام لیتھم کو آؤٹ کر کے 650 وکٹوں کا سنگ میل عبور کر لیا۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز سری لنکن سپنر مرلی دھرن کے پاس ہے جنہوں نے 133 ٹیسٹ میچوں میں 800 وکٹیں حاصل کیں۔

اس فہرست میں آنجہانی آسٹریلوی سپنر شین وارن 708 وکٹوں کے ساتھ دوسرے، جیمز اینڈرسن چوتھے جبکہ بھارتی سابق لیگ سپنر انیل کمبلے 619 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

یاد رہے کہ جیمز اینڈرسن کو بطور فاسٹ باؤلر سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ کھیلنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔
 

Advertisement