بوم بوم آفریدی نے مسلسل ناکامیوں کا شکار ویرات کوہلی کو آئینہ دکھا دیا

Published On 15 June,2022 09:13 pm

لاہور:(دنیا نیوز) قومی ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم آفریدی نے مسلسل ناکامیوں کا شکار ویرات کوہلی کو آئینہ دکھا دیا۔

لیجنڈری شاہد خان آفریدی نے لگاتار ناکامیوں کا شکار ویرات کوہلی پر بوم بوم بیان داغ دیا، کاٹ دار سوال داغتے ہوئے پوچھا کہ کوہلی بتائیں کہ اب وہ کیا کرنا چاہتے ہیں، کیریئر کے آغاز میں انہوں نے نمبر ون بننا چاہا سو بن گئے، کیا اب بھی وہ اسی جذبے سے کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں؟، پلیئر کا رویہ اور مشن اس کے کیریئر کا ضامن ہوتا ہے، اب دوبارہ ٹاپ پر آنے کا خواب ان کی آنکھوں میں ہے یا نہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کا ویرات کوہلی کے حوالے سے حالیہ بیان سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے۔
 

Advertisement