قومی خواتین کرکٹرز کیلئے پریکٹس کیمپ، ہیڈ کوچ نے تکنیک اور فٹنس کے گر سکھائے

Published On 20 June,2022 06:12 pm

کراچی:(عباد اللہ خان سے) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے تحت کراچی کی قومی خواتین کرکٹرز کے لئے پریکٹس کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ نے لڑکیوں کو تکنیک اور فٹنس کے گر سکھائے۔

کراچی کی 11 قومی خواتین کرکٹرز کے لئے پی سی بی کے تحت پریکٹس کیمپ نیشنل سٹیڈیم میں شروع ہوگیا، ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کی زیر نگرانی کیمپ میں کھلاڑیوں نے سخت ٹریننگ کی، باؤلنگ کوچ سلیم جعفر لائن و لینتھ ٹھیک کرنے میں مصروف رہے۔

قومی کھلاڑی منیبہ علی نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز اور تین ملکی سیریز پر فوکس ہے، کیمپ میں اپنی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش ہے۔

عمیمہ سہیل کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ ہیمپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، جس کا مستقبل میں فائدہ ہوگا۔

حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں جاری کیمپ میں جویریہ خان اور کائنات امتیاز نے شرکت نہیں کی، جن کے بارے پی سی بی کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑی جلد کیمپ جوائن کرلیں گی۔
 

Advertisement