پاک بھارت کرکٹرز کو اکٹھے ایکشن میں لانے کی تجویز

Published On 18 June,2022 09:21 am

دبئی: (دنیا نیوز) پاکستان اور بھارت کے سٹار کرکٹرز کو اگلے سال ایک ساتھ ایکشن میں لانے کی تیاریاں کی جانے لگیں۔

فوبرز میڈیا کے مطابق اگلے سال ایفرو ایشیا کرکٹ کپ کرانے کی تجویز زیر غور ہے جس میں افریقہ الیون اور ایشیا الیون کے درمیان مقابلے شیڈول کیے جا سکتے ہیں۔

ان مقابلوں میں شاہین شاہ، محمد رضوان، بابر اعظم، روہت شرما، ویرات کوہلی کو ایک ہی ٹیم کا حصہ بنانے کی تجویز زیر غور ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایفرو ایشیا کپ کے حوالے سے کوئی تجویز یا پلان ہمارے سامنے نہیں آیا تاہم اس حوالے سے میڈیا پر خبریں زیر گردش ہیں۔
 

Advertisement